دورہ پاکستان انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان

دورہ پاکستان کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ انگلینڈ کے موجودہ کپتان جوس بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان میں جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ جب کہ  ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔

اس کے علاوہ فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی دورہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں