نیدرلینڈزکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔
قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔
قومی کپتان نے مزید کہا ی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔