دورہ سری لنکا: پاکستان کرکٹ ٹیم  کولمبو پہنچ گئی

سری لنکا پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں ڈھول کی تھاپ  اور کرتب کے ساتھ قومی ٹیم کا استقبال دیکھا جاسکتا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اورسابق ساوتھ افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل  قومی ٹیم کوکولمبو میں جوائن کر لیا ہے۔

واضح رہے ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مورنی مورکل کراچی میں کیمپ کے دوران نہیں پہنچ سکے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *