جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ جب آپ مکمل تیار نہ ہوں تو خود کو پابند نہیں کرسکتےاس لئے یقین سےکچھ نہیں کہہ سکتا کہ میں بی بی ایل کھیلوں گا یا نہیں۔
آسٹریلوی بولر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بہت کرکٹ آ رہی ہے۔ بہت زیادہ ٹیسٹ میچزہیں اس لیے ممکن ہے کہ میں بی بی ایل کے وقت آرام کروں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کےنمبر ون بولر ہیں۔