حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گرد شکنجہ کس لیا، پاکستان سپر لیگ اور پی سی بی کے چار سالہ اکاؤنٹس کے خصوصی آڈٹ کے احکامات جاری

حکومت نے پاکستان سپر لیگ 5 کے اکاؤنٹس آڈٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی اور موجودہ بورڈ چیف رمیز راجہ کے ایک سال تک کے  مالی معاملات اور پی سی بی کے 2019 سے 2022 تک کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا حکم جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے خصوصی آڈٹ کا لیٹر متعلقہ  حکام کو بجھوا دیا گیا ہے۔ موصولہ لیٹر کے تحت مالی معاملات کی چھان بین کے لیے آڈٹ  اعلی درجے کے ماہرین کی زیر نگرانی کروایا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل 5کے آڈٹ کیلئے میٹنگ پہلے ہی 13اکتوبر کو بلائی جاچکی ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین اور چیف فنانشل آفیسر کو طلب کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ آنے پر ڈیپارٹمنٹل اکاﺅنٹس کمیٹی مالی معاملات کا جائزہ لے گی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App