“حسن علی کو کیوں نکالا” سابق کپتان محمد حفیظ حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے

ایک انٹرویو میں سابق کپتان محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو سالوں سے جانتا ہوں، کیریئر کے بعض مراحل ایسے آتے ہیں جب کھلاڑی پرفارم نہیں کرپارہا ہوتا لیکن اسے کچھ وقت آرام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے جس میں انہیں آرام دیا جاسکتا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو ہر میچ کھلایا، جس کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیم سے ڈراپ ہونے پر حسن علی کو مثبت پہلو میں سوچنا چاہیے اور اس وقت کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔ 3-4 ہفتے کا آرام انہیں کم بیک کرنے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ حسن علی 21 ٹیسٹ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل اور 49 ٹی20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 77، 91 اور 60 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App