تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کوشش ہوگی کہ میرپور رائلز کو چیمپئن بنوائیں، وسیم اکرم

لیجنڈری کرکٹر اور میرپور رائلز کے مینٹور وسیم اکرم کشمیر پریمیئرلیگ سیزن ٹو کیلیے کافی پرجوش ہیں۔ وسیم اکرم نے کراچی میں میرپوررائلز کے چیئرمین عبدالواجد سے اہم ملاقات میں مستقبل کے حوالے سے ٹیم کی حکمت عملی پر غور کیا۔

 وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمز اچھی ہیں، کوشش ہوگی کہ میرپور رائلز کو چیمپئن بنوائیں۔ میرپوررائلز کی ٹیم اس بار مختلف انداز میں نظر آئے گی۔ ہماری فرنچائز کا اصل مقصد نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا اور انکا ٹیلنٹ دنیا کہ سامنے لے کر آنا ہے۔

وسیم اکرم کامزید کہنا تھا کہ مستقبل میں پرائم اسپورٹس اکیڈمی کے ساتھ مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بہترین کرکٹرز کو کے پی ایل تھری میں موقع دینے کے ساتھ ساتھ  انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی تیار کریں گے۔

اس موقع پرمیرپوررائلز کے چیئرمین عبدالواجد کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کے ساتھ ہونے سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ وسیم اکرم کی موجودگی میں کے پی ایل سیزن ٹو میں میرپور کی ٹیم رائل ٹیم بن کر سامنے آئے گی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کیلیے تیاریاں بھرپور اندازمیں جاری ہیں۔ شائقین کو ایونٹ سے قبل مزید سرپرائز دیں گے۔ اس موقع پر چئیرمین عبدالواجد نے سیزن ٹو کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی اعلان کیا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App