دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں اس لڑکے پر جمی ہیں۔ یہ ترکی کا ابھرتا نوجوان فٹبالر ’’ اردا گولر‘‘ ہے۔ جس نے دنیا کے مشہور ہسپانوی کلب اور چیمپئنزلیگ کی فاتح ٹیم ریال میڈرڈ سے 6 سال کا معاہدہ 30 ملین یورو کے عوض کیا۔
جب میڈرڈ میں یہ معاہدہ ہو رہا تھا تو ارداگولر سے انگریزی میں سوال ہوا مگر اس نے ترک زبان میں جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔ اسکا کہنا تھا کہ مجھے انگریزی آتی ہے، لیکن مجھے اپنی زبان میں بات کرنے پر فخر ہے۔
ارداگولر کو ریال میڈرڈ میں مستقبل کا رونالڈو قرار دیا جا رہا ہے ۔ کلب میں شمولیت کے بعد اس نے جو ٹوئیٹ کیا ، وہ رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہوا۔
اس تقریب میں گولر کی والدہ بھی اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ گولر نےدیکھا کہ ماں رو رہی ہیں تو اس نے ماں کے چہرے سے آنسو صاف کرکے عقیدت کا بوسہ دیا۔