بھارتی کشمیر میں بھی کرکٹ لیگ ہونی چاہیے، شعیب اختر

کشمیر پرئمیر لیگ سیزن ٹو شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے مگر کشمیر پرئمیر لیگ کی دھومیں سوشل میڈیا پر ہر جانب مچی ہوئی ہیں۔
دنیا کے تیز ترین باولر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر کہتے ہیں کہ کشمیر پرئمیر لیگ ایک بڑا پراجیکٹ ہےجس میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے دنیائے کرکٹ میں پہچانے جانے والے شعیب اختر کہتے ہیں کہ کشمیر پرئمیر لیگ سے کشمیریوں کے کاز کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر شعیب اختر نے بھارت کو بھی بھارتی قابض کشمیر میں بھی لیگ کروانے کی دعوت دی۔ شعیب اختر نےکہا کہ  بطور امن کے سفیر وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی قابض کشمیر میں بھی کرکٹ لیگ ہوجو خطے کے لیے خوش آئند ہوگا۔

کشمیر پرئمیر لیگ ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے دیگر کھیلوں میں بھی بہتر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ خاص طور پر ہاکی  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی میں بہتری کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہیے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App