پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کل میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا تاہم میچ کا انحصار موسم کی صورتحال پر ہے کیونکہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے ٹاکرے کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور کرکٹ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوتا تو آئی سی سی کو ایک محتاط انداز کے مطابق 7 ملین ڈالرکا نقصان ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیا تھا۔
موسم کی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر روہت شرما کا کہنا تھا کل رات یہاں تیز بارش تھی اور صبح دھوپ نکلی ہوئی ہے، کل کیا ہو گا اوپر والے کو پتا ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اکثر میچز میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم صورتحال دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔