90 اسپورٹس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ نسیم نے غصے میں چھکے مارے، جس طرح افغان بولر نے آصف علی سے بدتمیزی کی اس کے بعد نسیم غصے میں آگیا تھا۔ نسیم نے کہا کہ میں نے آصف اور فرید کی بات نہیں سنی مگر افغان کھلاڑیوں کے روئیے پر غصہ آیا۔
نسیم شاہ کے چھکوں پربھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نسیم کا ہر میچ ایک ساتھ دیکھتے ہیں، افغانستان کے خلاف بھی سب گھر والے ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے اور سب پریشان اور افسردہ تھے کیونکہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا دیکھائی دے رہا تھا لیکن مجھے یقین تھا نسیم کر دکھائے گا اور اس نے کر دکھایا۔
اروشی روٹیلا بھارتی ماڈل گرل کے ساتھ نسیم کی ویڈیو وائرل ہونے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے؟ جس پر نسیم نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا جب ہوٹل پہنچا تو مجھے تب پتہ چلا، اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتا، ایسا کوئی سین نہیں ہے۔
دوسری جانب بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ سارا کچھ امی کی دعاؤں کا اثر ہے انھوں نے ہمارے لیے بہت دعا کی تھی، امی کو تو کرکٹ کا نہیں پتا تھا وہ صرف نماز قرآن پڑھتی تھیں لیکن گاؤں کے لوگ نسیم کی وجہ سے آکر امی کو مبارکباد دیتے تھے تو وہ خوش ہوتی تھیں۔