بابر سے متعلق بیان، محمد رضوان نے دل جیت لیے

محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔

ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

واضح رہے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *