جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنے کا موقع ہے۔
سری لنکن سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرتا ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہے ،بابر اعظم نیچرل ٹیلنٹ ہے ، پاکستان ٹیم میں بابر کا کافی اہم کردار ہے۔
مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ اگر وہ یوں ہی پرفارم کرتا رہا تو وہ مزید بہتر ہوجائے گا، اس کی تکنیک بہترین ہے۔ بطور کپتان بھی بابر اعظم خود پر ذمہ داری لیتا ہے، کوئی بھی فارمیٹ ہو، بابر اعظم پریشان نہیں ہوتا۔