ای سی بی کوالیفائیڈ اور لیسٹرشائیر کے کوچ رحیم علی مظفرآباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

کے پی ایل فرنچائیز مظفرآباد ٹائیگرز کا بڑا فیصلہ۔ مظفرآباد نے لیگ میں پہلے اوورسیز کشمیری کوچ رحیم علی کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ رحیم علی ای سی بی کوالیفائیڈ  ہیں اور لیسٹرشائیر کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کپتان محمد حفیظ نے اس موقع پر کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز وہ ٹیم ہے جوکشمیریوں کو انکی لیگ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لئے کوشاں ہے۔ ای سی بی کوالیفائیڈ کوچ سے کشمیری کھلاڑی مستفید ہوسکیں گے۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز پہلی فرنچائزز ہے جس نے اوورسیز کشمیری کوچ کی خدمات حاصل کیں۔ رحیم علی کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App