ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ روائیتی حریف پاک بھارت ٹاکرا28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے دو ستمبر کو مقابلہ کرے گی۔ پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے دو دو ٹیمیں سوپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم تین میچز کھیلے گی۔

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے۔ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

 واضح رہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے امیں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی۔ گروپ بی میں سری لنکا ، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں سنگاپور، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور کویت کوالیفائر ٹیم کے طور پر جگہ بنانے کیلئے معرکہ آرا ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *