ایشیا کپ 2022: پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

قومی ٹیم آج رات میں آئی سی  سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10  بجے شروع ہوگا۔ جس میں ٹیم 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر  نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ نسیم کے متبادل کے طور پر  حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App