ایشیا کپ: ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 152رنز بناسکی۔ بابر حیات 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں پر 192رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 26 گیندوں پر 68 اور ویرات کوہلی 44 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

سوریا کمار یادیو کی اننگز میں 6 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، 15 رنز کے مجموعی اسکور پر یاصم مرتضیٰ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ہانگ کانگ کو دوسرانقصان  کپتان نزاکت خان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ بابر حیات نے 41 اور کنچٹ شاہ نے 30 رنز بنائے۔

ذیشان علی نے 17 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔ ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 رنز بنائے ،یوں بھارت 40 رنز سے جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

واضح رہے ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 میں اپنا پہلا جبکہ بھارت نے دوسرا میچ کھیلا۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارت نے اس جیت کے ساتھ سپر فور میں جگہ بنا لی جبکہ افغانستان گزشتہ روز بنگلادیش کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App