ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے

بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے اختتام پر کرے گی۔ ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

سری لنکن ذرائع کے مطابق سیاسی کشیدگی کے باعث سری لنکا میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد مشکل نظرآرہا ہے۔ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران بدستور قائم ہے لیکن سری لنکن بورڈ تاحال ایشیا کپ کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ موجودہ صورتحال کے باوجود آسٹریلین ٹیم نےسری لنکا کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہے ۔
سری لنکن صدر کی مالدیپ فرار ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم سری لنکا نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صورت حال اس قدر مخدوش ہے کہ مظاہرین کی کثیر تعداد سڑکوں پر موجود ہے اور انہوں نے صدر پاکسے کے فرار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان حالات کے باعٖث ایشین کرکٹ کونسل نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر بنگلادیش کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں