قومی کرکٹر آصف علی نے ایشیا کپ میں بھارت کے علاوہ دیگر ٹیموں کو بھی مشکل حریف قرار دے دیا

آصف علی یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل ہیں اور ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

کرکٹر آصف علی نے کہا کہ مصروف سیزن سے قبل اچھی ٹریننگ جاری ہے۔ وائٹ بال کے کیمپ کا بھی فائدہ اٹھایا، آف سیزن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں گزارا اور فٹنس کو بھی بہتر کیا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جس شعبے میں کمی محسوس کی، کوچز کے ساتھ انہی پر کام کیا، پہلے سے کافی بہتر ہوا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے میچز میں پاور ہٹنگ کے حوالے سے بہتری نظر آئے گی۔ آف سیزن میں زیادہ کام شاٹ سلیکشن پر کیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ پاور ہٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

آصف علی کا کہنا  تھا کہ زیادہ کرکٹ یو اے ای میں کھیلی ہے۔ وہاں اچھی پرفارمنسز بھی ہیں۔ یو اے ای میں ماضی میں جو اننگز کھیل چکا ہوں، اس سے بہتر کروں گا۔ آنے والے میچز بتائیں گے کہ کوچز کے ساتھ مل کر کتنی محنت کی ہے، ہم نے یواے ای میں ہونے والے ورلڈکپ میں اچھا کھیلا اور اب مزید اچھا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں صرف بھارت کو ہی حریف نہیں سمجھ رہا، سب ٹیموں پر فوکس ہے۔ ہم نے حریف کو نہیں دیکھنا بس اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ یہ ضرور ہے کہ میچ خواہ بھارت کے خلاف ہو یا کوئی اور حریف ہو، پازیٹو کرکٹ کھیلنا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ٹاپ آرڈرنے ہمیں کئی میچز جتوائے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں ہماری اسٹرنتھ ٹاپ آرڈر ہے۔

قومی کرکٹر آصف کا ماننا ہے کہ اب جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے اور اسی حوالے سے کوچز بتاتے ہیں۔ کرکٹ بہت تیز ہوچکی ہے۔ اب اسی کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے ۔

یاد رہےکہ آصف علی نے گزشتہ برس یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امپیکٹ فل اننگز کھیلیں، ان کے افغانستان کے خلاف چار چھکے تو سب کو یاد ہیں لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت بھارت کے خلاف میچ میں ان کی باری ہی نہیں آئی تھی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App