ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر پہلے ہی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت کے فاسٹ بولر اویش خان بخار میں مبتلا ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو چکے ہیں، جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App