ایشیا کپ: بنگلادیش باہر،سری لنکا سپر فور میں پہنچ گیا

بنگلادیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکا نے آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اہم میچ کیلئے سری لنکن ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیش کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، عفیف حسین 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27  اورشکیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتامی مراحل میں مصدق حسین کی برق رفتار اننگز کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے۔ مصدق حسین 9 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

 سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکا نے بنگلادیش کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز کیا لیکن چھٹے اوور میں 45 کے مجموعی اسکور پر نیسنکا 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان آسالنکا کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جس کے بعد سری لنکا کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں لیکن اس دوران کوشل مینڈس اور کپتان داسن شانکا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔

کوشل37 گیندوں پر 60 اور شانکا 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تاہم آخری اوورز میں کرونارتنے اور فرنینڈو نے جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

کرونارتنے نے 10 گیندوں پر 16 جبکہ فرنینڈو نے 3 گیندوں پر ناقابل شکست 10 رنز بناکر سری لنکا کو 2 وکٹوں سے کامیابی دلا کر سپر فور مرحلے میں پہنچا دیا۔

 

 واضح رہے دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

بھارت گروپ اے سے جبکہ افغانستان اور سری لنکا گروپ بی سے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App