ایشیاکپ: پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے،حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، کپتان بابر اعظم

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے، لوگوں کی طرح ہم بھی میچ انجوائے کرتے ہیں، ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ  انجریز سے فرق پڑتا ہے لیکن بینچ اسٹرینتھ بھی اچھی ہے۔ ابھی کنڈیشنز کو دیکھنا ہے وکٹ کیسی ہے ۔اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے یا نہیں۔

بابر نے کہا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، پلیئنگ الیون کا پتہ تو کل ہی چلے گا، حسن علی کل پہنچ رہے ہیں جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ گزشتہ برس کا پاک بھارت میچ گزر چکا۔ اب نیا میچ ہے اسی حساب سے کھیلیں گے، ہمارا اعتماد بلند ہے شاہین نہیں ہیں لیکن اعتماد کی کمی نہیں ہے، پاک بھارت میچ کی گرمی نہیں ہے لیکن دبئی کی گرمی میں کھیلنے کی عادت ہے۔

واضح رہے پاک بھارت میچ کل شام سات بجے کھیلا جئے گا

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App