ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آج ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا۔

محمد رضوان دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے کھچاؤ کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی۔

 رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App