ایشیاکپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر بینورا فرنینڈو اور اور کاسن راجیٹھا کا نام ایشیا کپ کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں شامل تھا، تاہم اب دونوں پلئیرز انجریز کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ڈیشمنتھا چیمیرا کی بھی ایونٹ میں شرکت مشوک ہے۔

دوسری جانب انجریز کے شکار کھلاڑیوں کی جگہ ایشیٹھا فرننینڈو اور پرامود مڈسنیھا کی ٹیم میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔ ایونٹ میں لنکن ٹائیگرز اپنا پہلا میچ افغانستان کےخلاف کھیلے گی۔ جس کے بعد انہیں پاکستان اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہوگا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کوالیفائرز کا آغاز آج سے اومان کے امارات کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ جس میں یو اے ای،کویت،سنگا پور،ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App