ایشز سیریز میں لاپرواہی آسٹریلیا اور انگلینڈ کو مہنگی پڑ گئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو ہاتھ دھونا پڑا۔ سیریز کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ دونوں ٹیموں کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس کاٹے گئے۔

آئی سی سی کے نئے رولز کے مطابق ایک اوور پر میچ کا 5 فیصداور چیمپئن شپ کا ایک ایک پوائنٹ کاٹا گیا۔

 سیریز میں انگلینڈ کے مجموعی طور پر 19 پوائنٹس کاٹے گئے۔

 ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچ جیتنے پر12 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 اور دوسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 9 اوورز کم کروائے، انگلش ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میں 3 اور آخری میچ میں 5 اوورز کم کروائے۔

انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پرپہلے ٹیسٹ میں میچ فیس کا 10 دوسرے میچ میں 45 فیصد جرمانہ کیا گیا،  چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کو میچ فیس کا 15 اور پانچویں میں 25 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سلواوو ریٹ پر آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس کا ٹے گئے، جب کہ اسی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا، آسٹریلوی ٹیم نے اس ٹیسٹ میں 10 اوورز کم کروائے۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز 2-2 سے ڈرا ہوگئی تھی۔ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں