آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، ورلڈ کلاس بیٹر ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دیے گئے انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی کی بار بار اس کے نمبر میں تبدیلی ان کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کو نمبر تین پر ہی کھلانا چاہیے

سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کوہلی کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا سوچ رہی ہے تو یہ مخالف ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا’۔ ‘ سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا کہ مجھے اس بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے میں انتہائی خوف آئے گا جس کا ویرات کوہلی حصہ ہوں گے،

رکی پونٹنگ نے مزید کہا ‘ کوہلی ایک زبردست کھلاڑی ہے، مجھے معلوم ہے کہ موجودہ وقت اس کے لیے اچھا ثابت نہیں ہورہا ہر کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے لیکن میں نے اپنی زندگی میں کئی بیٹرز اور بولرز کو اس وقت سے گزرتے دیکھا ہے اور پھر کم بیک کرتے بھی دیکھا ہے’۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ‘میں بھارتی ٹیم کا کپتان یا کوچ ہوتا تو ویرات کوہلی کی زندگی آسان کردیتا، اس کا اعتماد بحال کرتا، اس کے لیے اچھی چیزیں کرنے کی کوشش کرتا’۔

خیال رہے کہ بھارت کے ورلڈ کلاس بیٹر ویرات کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد سے اب تک کوئی بین الاقوامی سنچری نہیں بنائی ہے۔ ورلڈ کلاس بیٹر اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں جب ٹی20 ورلڈکپ سر پر ہے

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App