آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 104 رنز بنا سکی۔ محمد نعیم کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز جم کر نا کھیل سکا۔ محمد نعیم نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اینڈریو ٹائی اور مچل سپسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایک سو پانچ رنز کا ہدف آسٹریلیا نے اننگز کے انیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ڈین کرسچن نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی نیا پار لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سیریز میں بنگلہ دیش کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔