آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کھلاڑی بدستور سرفہرست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اور رضوان کے علاوہ پاکستان کے فخر زمان شامل ہیں جو کہ 43  نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 12ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

شاہین آفریدی علاوہ بولرز میں پاکستان کے شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97 ویں نمبر پرموجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی نمایاں پوزیشن پر موجود نہیں

آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر  ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر قبضہ کر لیا ہے ۔خراب کارکردگی کے بعد بھارت کے ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے میں آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں