آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں فارمیٹ کی ٹیموں کی قیادت بسمہ معروف کے سپرد کی گئی ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔

جبکہ ٹی20 اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں