انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری مرحلے میں جوز بٹلر کی دستیابی متوقع ہے۔ اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہوں گے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App