انگلش کرکٹ بورڈ کا چاررکنی جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا

ای سی بی کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔ پی سی بی کے حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ وفد چار ارکان پر مشتمل ہے جس میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ارکان شامل ہیں۔
وفد کراچی،لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سیکیورٹی سمیت مکمل انتظامات کا جائزہ لے گا۔ انگلش ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی۔ ٹی 20 میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی 20 میچز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں