انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: 2026 تک ویمن ایونٹس کے میزبان ملکوں کا اعلان، پاکستان ایونٹ کی میزبانی سے مرحوم

برمنگھم میں آئی سی سی کے اجلاس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے 4 ویمن ایونٹس کے میزبان ملکوں کا اعلان کردیا۔ جس میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا، 2025 میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کیا جائے گا، انگلینڈ کو 2026 کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2026 میں  کھیلے جانے والی اولین ویمن چیمپئنز ٹرافی کی مشروط میزبانی سری لنکا کو مل گئی ہے،سری لنکا کی میزبانی کوالیفکیشن سے مشروط ہوگی۔ پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 لارڈز میں کھیلا جائے گا، لارڈز کو2025 کے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان بھی مقررکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2026 تک کسی ویمن ایونٹ کی میزبانی نہیں دی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *