انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کا راج بدستور برقرار

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ  بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایک درجہ تنزلی کے بعد محمد رضوان 794 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہازلووڈ 792 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزی شمس دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کا 12واں، شاداب خان کا 15واں، حارث رؤف تیسویں، عماد وسیم 49ویں، محمد نواز 61ویں، محمد وسیم 69ویں اور فہیم اشرف 98ویں نمبر پربراجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر ٹاپ ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر جگہ نہیں بنا سکا۔

 

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App