انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا

ورلڈکپ ٹرافی کا پاکستان میں ٹور 31 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول تھا لیکن بھارت جانے کی اجازت  حکومتی اجازت سے مشروت ہونے کے بعد ٹرافی ٹور کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان میں ٹرافی ٹورکو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے۔

90 اسپورٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور پاکستان کے علاوہ مکمل کرے گی۔

دوسری طرف حکومت کی جانب سے چند روز میں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے کی ہتمی اجازت کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ آئی سی سی کو بھی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے نئی تاریخیں تجویز کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *