اسلامی یکجہتی گیمز میں ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے

109+ کلو گرام کیٹیگری میں نوح کی چوتھی پوزیشن رہی۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں فارم میں نہ رہے۔

نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 162 اور کلین اینڈ جرک میں 216 کلو وزن اٹھایا۔

ان کہ اسنیچ میں 170 اور کلین اینڈ جرک میں 226 کلو وزن اٹھانے کی کوششیں ناکام رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوح دستگیر بٹ نے خراب صحت کے باوجود مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستانی ویٹ لفٹر کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے بخار بھی ہے۔  نوح دستگیر کو اسنیچ کی لفٹ کے دوران ہاتھ پر چوٹ بھی لگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں