ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید

میاں چنوں کے رہائشی ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس 2020 کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 

بدھ کی صبح فائنل کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہفتے کے روز سات اگست کو شام 5 بجے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کا فائنل کھیلا جائے گا۔

انڈیا کے نیرج پانڈے نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86.65 کی تھرو پھینکی۔ فائنل مقابلے کے لیے بھی انہیں ہی  فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

گروپ اے میں جرمنی کے جونس ویٹر نے کوالیفائرز کے دوران اپنی تیسری کوشش میں 85.64 کی تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اور پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 85.16 کی تھرو پھینک کر جیولین تھرو کے کوالیفائرز گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مجموعی طور پر جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں بارہ اتھلیٹس پہنچے ہیں اور ان 12 میں سے صرف 6 ایتھلیٹس ایسے تھے جن کی تھرو نے مقررہ حد  83.50  کو عبور کیا باقی چھ ایتھلیٹس کوالیفائیر کی حد تو عبور نہ کر سکے لیکن ان کی تھرو مقررہ حد کے قریب ترین رہیں۔

جیولین تھرو میں ورلڈ ریکارڈ چیک ریپبلک کے جان زیلنزنی کا ہے انہوں نے 25 مئی 1996 کو 98.48 میٹر تھرو پھینک کر یہ ریکارڈ بنایا۔

اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایتھلیٹس کی موجودہ فارم اس ایونٹ میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

ریو اولمپکس 2016 کے سلور اور برونز میڈلسٹ کینیا کے جولیس ییگو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ اس ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی ہی نہ کر سکے۔

اولمپکس سے قبل ہی ارشد ندیم اور ان کی ٹیم کی جانب سے تیاریاں جاری تھیں اور پھر اب ان کی موجودہ فارم دیکھ کر ان کے جیتنے کے روشن امکانات نظر آتے ہیں۔

پوری پاکستانی قوم نے سات  اگست کو ارشد ندیم سے اپنی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ قوم پرامید ہے کہ ارشد ندیم پاکستانی قوم کا 29 سالہ انتظار ختم کریں گے اور ماہِ آزادی میں قوم کو آخرکار اولمپکس میڈل کی خوشی دے پائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *