ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر کی پہلی پوزیشن ساتھی بلے باز محمد رضوان نے چھن لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر 1  ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے۔

ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے۔

 انہوں نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر  آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں